ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی سیکیورٹی اہلکاروں کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

 کراچی: ایئرپورٹ سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر دوران ڈیوٹی افسران و اہل کاروں کی  موبائل فون پرسوشل میڈیا کےاستعمال پر پابندی عائد کردی۔

اے ایس ایف کی جانب سے  ملکی ہوائی اڈوں پرسوشل میڈیا کے حوالے  سے اہم اقدام کیا گیا جس کے تحت  دوران ڈیوٹی موبائل فون پرسوشل میڈیاکےاستعمال پر پابندی لگادی گئی۔

فیصلے کے حوالے سے اے ایس ایف حکام کی جانب سے باقاعدہ سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ دوران ڈیوٹی افسران و اہل کارکوئی بھی سماجی رابطےکی ویب سائٹ استعمال نہیں کرسکیں گے۔دوران ڈیوٹی ملازمین یونیفارم میں اپنی تصاویراپ لوڈ کرنے پر پابندی ہوگی۔

جاری سرکلر کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ تمام کمپنی کمانڈرز اپنی متعلقہ شفٹوں کےملازمین کونئےحکم نامے پربریفنگ دیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں