ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کا امکان

محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویوز کا امکان ظاہر کردیا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کل سے درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ 30 مارچ کے بعد سے درجہ حرارت 39 سینٹی ڈگری گریڈ سے اوپر جاسکتا ہے جب کہ اس دوران ہیٹ ویوز کا بھی خطرہ ہے۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے بتایا ہے کہ مغربی سسٹم رخصت ہونے کے باعث ہواؤں کا رخ تبدیل ہوگا، شہر میں شمال مغرب سے خشک اور گرم ہوائیں چلیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں