ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مرتضیٰ وہاب کے عدلیہ سے متعلق بیان پر پاکستان بارکونسل کی مذمت

مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کےسندھ ہائیکورٹ کے جج سےمتعلق  بیان پرپاکستان بار کونسل نے مذمت کر دی۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق مرتضیٰ وہاب نےسندھ ہائیکورٹ کےمعزز جج جسٹس آفتاب احمد کےلیےتوہین آمیز بیان دیا،عدلیہ کی تاریخ میں پہلے بار عدالتی فیصلے پر ایسے بیان بازی کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل  مشیرقانون سندھ مرتضیٰ وہاب کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے ہائیکورٹ کےفیصلے پراعتراض کی صورت میں متعلقہ فورم سے رجوع کیاجا سکتا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق ایک پبلک آفس ہولڈر کوعدلیہ سےمتعلق سیاسی بیان بازی سے گریز کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب نےآوارہ کتوں کےکاٹنےکے واقعات سےمتعلق سندھ ہائیکورٹ کےفیصلےپراظہار خیال کیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں