ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیشنل بینک ٹی ٹوئنٹی، ٹی ڈی جی ٹائیگر کی شاندار فتح

کراچی(اے پی پی ) چھٹا نیشنل بینک پریذیڈنٹ کپ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میںمزید تین میچز کا فیصلہ ٹی ڈی جی ٹائیگرنے آئی ڈی جی فلکن کو آئی ایف آرجی یونائٹیڈ نے اے آر جی گلوریزکو اور آپریشن واریرز نے سی آئی بی جی واریرزکو شکست دیدی ۔ نیشنل بینک اسپورٹس کمپلیکس پر کھیلے گئے میچ میںٹی ڈی جی نے آئی ڈی جی فلکن کو 31 رنز سے شکست دی ۔دوسرا میچ نیا ناظم آباد کرکٹ گرائونڈ پر آئی ایف جی یونائٹیڈ نے اے آر جی گلوریز کو تباکون بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 وکٹوں سے شکست فاش کیا۔ تیسرے میچ میں آپریشن واریرز نے سی آئی بی جی واریرز کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔ یہ میچ لانڈھی جمخانہ میں کھیلاگیا ، اس میچ کے مین آف دی میچ محمد احسن خان قرار پائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں