ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پچاس سال سے زائد افراد کی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن

حکومت نے 50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی اوسی کے سربراہ وفاقی وزیر اسدعمر نےٹوئٹ میں لکھا کہ 50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن 30 مارچ سے شروع ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ  60 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن پہلے سے جاری ہے اور اب50 سال سے زائد افراد کی کورونا رجسٹریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ   50 سال سے زائد افراد کی رجسٹریشن کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے۔

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو کورونا ویکسین لگا دی گئی، شہباز شریف کو ویکسین کوٹ لکھپت جیل میں لگائی گئی۔

شہباز شریف کو ڈسٹرکٹ اور ہیلتھ انتظامیہ نے ویکسین لگائی، شہباز شریف کو ویکسین بزرگ شہری کی حیثیت سے لگائی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں