ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی اداکار و کامیڈین کورونا کے باعث ہلاک

Pandu

Pandu

چنائی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی تامل فلم انڈسٹری کے معروف اداکار و کامیڈین پانڈو کورونا وائرس کے باعث چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار پانڈو کی عمر 74 برس تھی۔ کچھ روز قبل انہیں کووڈ 19 کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد انہیں علاج کے لیے اسپتال داخل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پانڈو تامل فلموں میں مزاحیہ کردار ادا کرنے کے لیے جانے جاتے تھے۔ ان کی موت نے پوری کولی ووڈ انڈسٹری کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

بھارت میں ناول کورونا وائرس کی دوسری لہر کے باعث صورتحال بہت خطرناک ہوگئی ہے۔ حال ہی میں ہدایت کار کے وی آنند کورونا وائرس کے باعث ہونے والی پیچیدگیوں کی وجہ سے ہلاک ہوگئے تھے اور اب اداکار پانڈو اس جان لیوا وائرس کے باعث چل بسے۔

رپورٹس کے مطابق ان کی بیوی کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور وہ علاج کی غرض سے اسپتال میں داخل ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھارتی اداکار و پروڈیوسر للت بہل اور معروف موسیقار شرون راتھور بھی کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے ہیں۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں