ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت مہنگائی پر قابو پانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے:شوکت ترین

وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہاہے کہ حکومت مہنگائی پرقابوپانے اورآمدن اور ترقی کی شرح میں اضافے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔

ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی ،زراعت اورتعمیرات کے شعبے میں عوام کو بہترحالات فراہم کرنے کے لئے موثرطورپرکام کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں ٹیکسوں کی شرح بڑھانے کے لئے بھی تمام ممکنہ کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے ایف بی آر کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو سہولیات فراہم کرے تاکہ ٹیکسوں کی وصولی اور آمدن میں اضافہ کیاجاسکے۔وزیرخزانہ نے کہاکہ آئندہ ماہ دوہزاراکیس اوربائیس کے وفاقی بجٹ کا اعلان کیاجائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں