ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سپریم کورٹ میں ماں نے دو بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا 

 اسلام آباد: سپریم کورٹ پاکستان میں ماں نے بچوں کی خاطر 10 تولہ سونا قربان کر دیا۔

سپریم کورٹ میں 2 بچوں کی والدہ کو 10 تولہ سونا دینے سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف والد کی درخواست پر سماعت ہوئی، ہائی کورٹ نے اپنے فیصلے میں والدہ مہناز بی بی کو جہیز کا 10 تولہ سونا دینے کا حکم دیا تھا جس پر بچوں کے والد زین اللہ نے ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔

سماعت کے دوران جسٹس یحیی آفریدی نے وکیل درخواست گزار سے استفسار کیا کہ آپ دس تولہ کا مقدمہ کسی بھی عدالتی فورم پر ثابت نہیں کرپائے، ہائیکورٹ کے 10 تولہ سونا جہیز میں دینے کے فیصلہ کی بنیاد کیا ہے جب کہ اگر والدہ کو 10 تولہ سونا کے عوض دونوں بچے مل جائیں تو کیا یہ ٹھیک ہوگا۔

وکیل والدہ نے کہا کہ والدہ 2 بچوں کے لیے دس تولہ سونا قربان کرنے کے لیے تیار ہے جس پر عدالت نے والدین کی رضا مندی سے کیس کا فیصلہ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں