ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عید کے دنوں میں سی ویو اور ہاکس بے بند رکھنے کا فیصلہ

Sea View

Sea View

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) سندھ حکومت نے اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بھی بند رہیں گے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا ڈاکٹر عذرا پیچوہو، سعید غنی،ناصر شاہ اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پرائیوٹ اسپتالوں سے سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے بات کی ہے، آج سے پرائیوٹ اسپتالوں کو کورونا ویکسین دی جائے گی جو وہ مفت میں لگائیں گے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی میں کیسز 5 فیصد سے 14.23 فیصد ہوگئے ہیں اور حیدرآباد میں شرح 18.1 فیصد سے کم ہوکر 11.92 فیصد ہوگئی۔

ترجمان کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اتوار تک ٹیک اوے مغرب تک ہوگی اور مغرب کے بعد صرف ریسٹورینٹ ہوم ڈلیوری کرسکیں گے جب کہ گروسری کی دکانیں شام 6 بجے تک کھلی رہیں گی۔

ترجمان نے بتایاکہ فارمیسیز کو پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا اور ویکسی نیشن سینٹرز 24 گھنٹے کام کریں گے۔

ترجمان کے مطابق عید کے دنوں میں ہاکس بے اور سی ویو بند رہیں گے جب کہ اتوار سے عید کی چھٹیوں تک مزید سختیاں ہوں گی۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں