ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے: امریکی صدر

Joe Biden

Joe Biden

واشنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کے صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

حکومت کے 100 دن پورے ہونے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک رہنماوں سے گفتگو کی۔

اس موقع پر صدر جو بائیڈن کا پاکستانی امریکن طاہر جاوید سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدےمیں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کے لیے مستقبل میں بھی پاکستان کا اہم کردار ہو گا۔

ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی پر تمام اقوام کو اکھٹا کر کے اہم پیش رفت کی، 100 روز میں بہت سے وعدے پورے کیے، آئندہ بھی وعدے پورے کریں گے۔

by Majid Khan

Nasir Mehmood – Chief Editor at GeoURDU.com

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں