ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیا دور کے مزمل سہروردی ’ہم نیوز‘ پر ہفتہ اور اتوار کو پروگرام کی میزبانی کریں گے

نیا دور میڈیا سے جڑے معروف صحافی اور  تجزیہ نگار مزمل سہروردی پاکستان کے ایک نامور میڈیا ادارے ’ہم نیوز‘ پر ہفتہ وار شو کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مزمل سہروردی ہفتہ اور اتوار کی شب رات 11 بجے ہم نیوز پر ’رائے ہماری، فیصلہ آپ کا‘ کے نام سے شو کی میزبانی کریں گے۔

ان کا پروگرام پاکستان کی سیاست، معیشیت اور حالات حاضرہ پر مبنی خبروں اور ان کے  تجزئیے پر مشتمل ہوگا۔

https://fb.watch/5jBjBx1s4m/

مزمل سہروردی ’نیا دور میڈیا‘ کے ریگولر  پروگرام ’خبر سے آگے‘ میں  میزبان رضا رومی اور مرتضیٰ سولنگی کے ساتھ حالات حاضرہ کی خبروں پر تجزیہ دیتے ہیں اور ان کے اہم سیاسی تجزیوں سے صارفین محظوظ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ معروف تجزیہ نگار مزمل سہروردی گزشتہ 30 سال سے شعبہ صحافت سے منسلک ہیں۔ اس دوران انہوں نے مخلتف میڈیا اداروں کے ساتھ بطور صحافی اور تجزیہ نگار کام کیا۔ ان کو پاکستانی سیاست اور سیاسی تاریخ جیسے موضوعات پر عبور حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں