ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پریس کانفرنس میں THY کی سرپرائز شرکت

یورپی یونین کمیشن کے شعبہ توسیعی امور کے رکن اولیور ورہیلی اور البانیہ کے وزیر اعظم ایڈی راما کی پریس کانفرنس کے دوران پیچھے سے ٹرکش ائیر لائنز کا طیارہ گزرنے سے دلچسپ منظر سامنے آیا۔

اولیور ورہیلی نے دارالحکومت تیرانہ میں یورپی یونین کی طرف سے البانیہ بھیجی گئی ویکسین کی تقریب وصولی میں وزیر اعظم ایڈی راما کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس کے دوران ٹرکش ائیر لائنز THYکے طیارے نے رن وے پر آگے بڑھنا شروع کر دیا۔دونوں لیڈر THY کا نام لے کر مسکرائے۔

یہ مناظر ٹیلی ویژن چینلوں پر لائیو نشر کئے گئے  اور ویڈیو ایک مختصر مدت میں متعدد دفعہ سوشل میڈیا پر شئیر کی گئی۔

 ویڈیو کے ساتھ "بالقانی ممالک کے لئے ترکی کی خارجہ پالیسی کو اس سے زیادہ بہتر شکل میں بیان نہیں کیا جا سکتا تھا” کے الفاظ استعمال کئے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں