ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف کو بیرون ملک جانے سے روکنا عدالتی حکم کی خلاف ورزی ہے:مریم نواز

 مسلم لیگ (ن) کے صدر اور اپوزین لیڈر شہباز شریف کو بیرون ملک روانگی سے روکے جانے پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے شہبازشریف کو ائیر پورٹ پر روکنے کی مذمت کی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہبازشریف کو روک کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی ہے، نظر آرہا ہے سلیکٹڈ کتناخوفزدہ ہے۔

اس سے قبل امیگریشن حکام اور ایف آئی اے حکام نے اپوزیشن لیڈر اور (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف کو لاہور ائیرپورٹ پر روک لیا۔ شہباز شریف لاہور ائیرپورٹ سے قطر روانہ ہورہے تھے جہاں سے انہیں طبی معائنے کے لیے لندن جانا تھا لیکن ائیرپورٹ پر امیگریشن حکام نے انہیں بیرون ملک جانے سے روک دیا تھا۔

حکام نے شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ  ہمارے سسٹم میں آپ ابھی تک بلیک لسٹ ہیں اس پر شہباز شریف نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا آرڈر ہے، ون ٹائم ٹریویل کی اجازت دی ہے۔ اس موقع پر شہباز شریف نے امیگریشن حکام کو عدالت کے احکامات بھی دکھائے اور  عطا تارڑ نے حکام کو عدالتی حکم نامہ پڑھ کر بھی سنایا۔

یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کے لیے اپنا نام بلیک لسٹ سے نکلوانے سے متعلق دائر درخواست منظور کرتے ہوئے لندن جانے کی اجازت دے دی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں