ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک میں 40 سے 49 سال کے افراد کی کورونا ویکیسی نیشن شروع

اسلام آباد: ملک بھر میں آج سے 40 سے 49 سال کے افراد کی انسداد کورونا ویکیسی نیشن شروع ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 40 سے 49 سال کے افراد کی ویکیسن رجسٹریشن کے عمل کا آغاز 27 اپریل سے ہوا تھا، جبکہ 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی واک ان ویکسی نیشن پہلے سے ہی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویکیسین مراکز میں رمضان کے دوران دو شفٹوں میں ویکیسن لگائی جا رہی ہے۔ 40 تا 49 سال کے افراد اپنے رجسٹرڈ موبائل پر بھیجے گئے شیڈول کے مطابق ویکسینیشن کرا سکتےہیں جبکہ 50 سال سے زائر عمر کے شہری 1166 پر رجسٹر کرا کے کسی بھی سنٹر سے واک ان ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا سے محفوظ رہنے کیلئے ویکسین لگوائیں اور سب کی صحت کو محفوظ بنائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں