ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیل کی غزہ پر بمباری جاری،شہدا کی تعداد 35 ہو گئی

اسرائیل نے حماس کے راکٹ حملوں کے بعد غزہ پر مزید فضائی حملے کیے ہیں۔

آج صبح اسرائیلی جنگی طیاروں نے غزہ میں ایک نو منزلہ رہائشی عمارت پر بمباری کی اور اس سے قبل ایک اور تیرہ منزلہ عمارت کو بمباری سے مسمار کردیا۔

ادھر حماس نے بھی اسرائیل پر سینکڑوں راکٹ داغے ہیں۔

ان حملوں میں اب تک کم سے کم 35 فلسطینی شہید اور چار اسرائیلی  ہلاک ہو چکے ہیں۔

شہدا میں کم سے کم ایک درجن بچے شامل ہیں۔

اس دوران اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے دھمکی دی ہے کہ غزہ کے شدت پسندوں کو ان حملوں کے لیے  بڑی قیمت چکانی پڑے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں