ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطین۔اسرائیل کشیدگی پر غور کے لئے یورپی یونین وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس

اسرائیل کے فلسطین پر حملوں کے بعد علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کے لئے یورپی یونین ممالک کے وزرائے خارجہ کا  ہنگامی اجلاس متوقع ہے۔

یورپی یونین کے کمشنر برائے امورِ خارجہ و سلامتی پالیسی جوزف بوریل  نے”اسرائیل اور فلسطین  کے درمیان جاری تناو اور ناقابل قبول شہری جانی نقصان” کی وجہ سے وزراء کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اجلاس منگل کے روز اور ویڈیو کانفرنس  کی شکل میں ہو گا۔

بوریل نے کہا ہے کہ اجلاس میں ہم اس پہلو پر بات کریں گے کہ تشدد کے خاتمے میں یورپی یونین کیا کردار ادا کر سکتی ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ  کے فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے 10 مئی کو اسرائیلی پولیس سے مقبوضہ مشرقی القدس میں واقع مسجد اقصیٰ اور شیخ جراح محلّے سے نکلنے کا تقاضا کیا تھا۔ اسرائیل پولیس کے انکار پر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نےاسرائیل پر  کثیر تعداد میں راکٹ فائر کئے تھے۔

اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف "فصیلوں کے محافظ ” کے نام سے فوجی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں