ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختون خوا حکومت کا سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ 

 پشاور: خیبر پختون خوا حکومت نے سیاحتی مقامات پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، ناران کاغان اور سوات کے سیاحتی مقام بند رہیں گے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے تحت صوبائی حکومت نے سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی نہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، گلیات، چترال، سوات، کمراٹ، ناران، کاغان اور دیگر سیاحی مقامات جانے والے راستوں پر ناکہ بندیاں رہیں گی۔

اس حوالے سے سیاحتی اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے، سیاحتی مقامات پر تمام ہوٹل، پارک اور ریسٹورنٹس بند رہیں گے، محکمہ سیاحت کے مطابق این سی او سی کے فیصلے کے مطابق سیاحتی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہیں گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں