ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضل الرحمان، شہبازشریف رابطہ؛ رواں ماہ پی ڈی ایم سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق

 اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید پر مبارک باد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورت حال پر تفصیلی مشاورت کی اور مئی کے اختتام پر پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق کیا، مولانا فضل الرحمان جلد دیگر جماعتوں کے سربراہان سے رابطوں کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کی سربراہی مولانا فضل الرحمان کررہے ہیں، اسمبلیوں سے استعفوں کے حوالے سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے اس اتحاد میں اپنے عہدے چھوڑ دیئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں