ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا: صوبہ ترابہ میں مسلح حملہ،متعدد افراد ہلاک و زخمی

نائیجیریا کے صوبہ ترابہ میں مسلح حملے کے دوران دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

 مقامی پولیس کے ترجمان ڈیوڈ مسال نے بتایا ہے کہ  بعض نا معلوم افراد نے  بالی نامی علاقے پر حملے کردیا جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

 ترجمان نے بتایا کہ علاقے میں حفاظتی اہلکار متعین کر دیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نائیجیریا میں موٹر سائیکل سواروں کے مسلح حملوں میں اضافہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے بعض صوبوں میں موٹرسائیکل کے استعمال پر پابندی لگادی گئی ہے۔

دوسری جانب دہشت گرد تنظیم بوکو حرام اور مسلح جتھوں کے حملوں میں گزشتہ ہفتے سے اب تک  108 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں