ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی طیارہ مگ 21 تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار

نیو دہلی: بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رات ایک بجے پنجاب کے علاقے باغپورانہ کے قریب فضائیہ کا طیارہ ’مگ 21‘ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں جہازمیں موجود پائلٹ بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

بھارتی فضائیہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارہ تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں اس میں سوار پائلٹ اسکواڈرن لیڈر ابھینو چوہدری ہلاک ہوگئے جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔

بھارتی فضائیہ کا طیارہ مگ 21 گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک - ایکسپریس اردو

واضح رہے کہ معیاری دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بھارت میں آئے روز فضائیہ کے طیارے حادثے کا شکار ہوتے رہتے ہیں، اس سے قبل بھی متعدد طیارے گر کر تباہ ہوچکے ہیں جب کہ خود بھارتی وزیراعظم مگ 21 کی کارکردگی پر سوال اٹھا چکے ہیں۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں