ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی جارحیت سے ہلاکتوں کی تعداد 243 تک جا پہنچی

اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر 10 مئی سے جاری  جارحیت اور حملے کہ جن کا حماس کے ساتھ فائر بندی  معاہدے کے بعد خاتمہ ہوا ہے  کے دوران   فلسطینی شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد 243 تک جا پہنچی ہے۔

حماس اور تل ابیب انتظامیہ کے مابین  فائر بندی  پر اطلاق مقامی وقت کے مطابق شب 2 بجے  شروع ہوا ۔

غزہ کی وزارت صحت نے اسرائیل کے 11 دنوں سے جاری حملوں میں جانی نقصان کے بارے میں ایک نیا اعلان جاری کیا ہے۔

ابتک 243 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں تو1910 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ  میں مسمار ہونے والے ایک مکان کے ملبے تلے سے ایک بچے کا بے جان جسم برآمد ہوا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل کے مقبوضہ مشرقی القدس  میں مسجد اقصی پر ماہ رمضان میں عبادت کے دوران حملہ کیا تھا اور شیخ جراح محلے کے باسیوں کو جبری طور پر گھروں سے نکال باہر کرنے کی منصوبہ بندی کی تھی جس پر علاقے میں کشیدگی  میں تیزی آئی تھی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں