ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اٹلی: چئیر لفٹ کا کیبن زمین پر جا گرا، 9 افراد ہلاک

اٹلی کے شمال میں سٹریسا ۔موتارونے چئیر  لفٹ کا کیبن سفر کے دوران گر گیا۔ حادثے میں 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اٹلی نیشنل آلپ  پہاڑوں اور معدنیات  کی تلاش کے محکمے کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق ملک کے شمالی علاقے پائیمونٹ میں  واقع ماگیورے جھیل کے ساحلی قصبے سٹریسا سے موتارونے کے درمیان چلنے والی چئیر لفٹ کا ایک کیبن زمین پر جا گرا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق کیبن میں موجود 11 افراد میں سے 9 ہلاک ہو گئے ہیں۔ کیبن موتارونےمیں اپنے نقطہ اختتام  سے 300 میٹر کے فاصلے پر جنگلاتی علاقے میں گرا۔

مذکورہ چئیر لفٹ، کورنا وائرس حفاظتی تدابیر ہٹائے جانے کے بعد، 24 اپریل کو دوبارہ سے چلائی گئی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں