ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت: ائیر انڈیا پر سائبر حملہ، 4.5 ملین مسافروں کی معلومات چُرا لی گئیں

بھارت میں ہیکروں نے ائیر انڈیا فضائی کمپنی پر سائبر حملہ کر کے دنیا بھر سے 4.5 ملین مسافروں کی معلومات چُرا لی ہیں۔

فضائی کمپنی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں مسافروں کو پہنچائی گئی اس زحمت پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ   ہیک کی گئی معلومات میں نام، کریڈٹ کارڈ اور پاسپورٹ معلومات بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ فضائی کمپنیاں ڈیٹا  کوتاہیوں کی وجہ سے اس سے قبل بھی ایجنڈے پر آتی رہی ہیں۔

برٹش ائیر ویز  کو 2018 کے سائبر حملے میں 4 لاکھ مسافروں کی معلومات لیک ہونے کی وجہ سے 28 ملین ڈالر جرمانہ ادا کرنا پڑا تھا۔

2018 میں ہی کیتھی پیسیفک  کو 9 ملین مسافروں کی معلومات  ہیک ہونے کی وجہ سے 7 لاکھ ڈالر جرمانہ ہوا تھا۔

گذشتہ سال ایزی جیٹ نے 9 ملین کے لگ بھگ مسافروں کے ای۔میل ایڈریس اور پرواز سے متعلقہ معلومات  ہیک ہونے کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں