ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ: مسلح حملہ، 2 افراد ہلاک، 20 زخمی

امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں ایک کانسرٹ پر مسلح حملے کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ہیں۔

حملہ میامی کے علاقے ہیالیہ میں ایک گاڑی کے ذریعے کیا گیا۔ گاڑی سے اترنے والے 3 مسلح افراد نے کانسرٹ کے لئے جمع ہجوم پر فائر کھول دیا۔

فی الوقت موصول معلومات کے مطابق حملے میں 2 افراد ہلاک اور کم از کم  20   زخمی ہو گئے ہیں۔

پولیس نے واقعے کے بارے میں کسی قسم کی معلومات رکھنے والے ہر شخص سے پولیس سے رابطہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے  کاروائیاں جاری ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں