ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایل پی جی 20 روپے مہنگی، فی کلو قیمت 110 ہو گئی

لاہور: ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، ایل پی جی فی کلو قیمت 20 روپے بڑھ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین ایل پی جی ڈیلرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں 20 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت فی کلو ایل پی جی 90 سے بڑھ کے 110 روپے ہو گئی ہے، گھریلو سلنڈر 200 روپے ،کمرشل 900 روپے مہنگا ہوا ہے ، اب گھریلو سلنڈر 1062 کی جگہ 1298 میں فروخت ہوگا، کمرشل سلنڈر 4086 کی جگہ 4994 میں فروخت ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق عرفان کھوکھر نے کہا کہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ زمینی راستے سے ایل پی جی کی رسد کا کم ہونا ہے۔ وزارت پٹرولیم اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے، آئندہ اجلاس میں اہم فیصلے کریں ہڑتال پر جا سکتے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں