ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی سے تعلقات خراب کرنے پر امریکا قیمتی دوست سے محروم ہوجائے گا، ترک صدر

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گا تو اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے۔

سرکاری ٹی وی چینل ’ٹی آر ٹی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی کی سلطنتِ عثمانیہ پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔

اردووان نے اس الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور بائیڈن کو خبردار کیا کہ ترکی سے تعلقات مزید خراب کرنے کا نتیجہ ایک قیمتی دوست سے محرومی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں 14 جون کو نیٹو سربراہی اجلاس میں امریکی صدر جو بائیڈن اور ترک صدر رجب طیب اردوان کی اوّلین ملاقات بھی متوقع ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں