ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل 6 میں بھارتی نشریاتی اداروں کی موجودگی پر ابوظہبی انتظامیہ کو اعتراض

لاہور: ابوظہبی کی وزارت صحت نے حیران کن طور پر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میچوں کی کوریج کے لیے آنے والے ہندوستانی نشریاتی اداروں کی موجودگی پر اعتراض اٹھایا ہے حالانکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے انہیں جنوبی افریقی شہریوں کے ساتھ ویزا جاری کیا تھا۔

 7 جون سے لیگ شروع کرنے کے لیے پرعزم پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہندوستانیوں اور جنوبی افریقی باشندوں کے ویزا کے لیے خصوصی اجازت طلب کی کیونکہ متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کووڈ-19 کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے دونوں ممالک کو ریڈ لسٹ میں شامل کیا تھا۔

یہ بات باعث حیرت ہے کہ ہندوستان اور جنوبی افریقی شہریوں کے ابوظبی پہنچنے کے بعد اب ابوظبی کی وزارت صحت نے ان کی لیگ کے لیے موجودگی پر کیوں اعتراض اٹھایا ہے۔

یہ سب راس الخیمہ میں اترے اور بعد میں ابوظبی پہنچے۔

اب تمام ہندوستانی دبئی میں قرنطینہ کے عمل سے گزر رہے ہیں، ذرائع نے بتایا کہ بدھ تک متحدہ عرب امارات کی حکومت حتمی فیصلہ کرے گی، اگر متحدہ عرب امارات کی حکومت ابوظبی میں ان کے قیام کی اجازت دیتی ہے تو میچز 7 جون سے شروع ہوسکتے ہیں تاہم اگر اس نے ان کی اجازت نہ دی تو پی سی بی کو سنگین صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ادھر ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز مالکان کو ایک اجلاس میں تازہ ترین پیشرفت اور میچوں کے متوقع نئے شیڈول کے بارے میں بھی آگاہ کیا تھا، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پی سی بی نے پاکستانی ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں 23 جون کے بجائے 25 جون تک توسیع کردی ہے۔

پاکستان ٹیم کی انگلینڈ روانگی میں دو دن کی تاخیر سے پی سی بی کو لیگ میں دن میں دو میچز کی تعداد کم کرنے میں یقیناً مدد ملے گی۔

مزید برآں 26مئی کو ابوظبی پہنچنے والے فرنچائز مالکان، کھلاڑیوں اور عہدیداروں نے سات روزہ قرنطینہ کی مدت پوری کر لی ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز اب 24 جون کو اختتام پذیر ہوں گے اور اگلے ہی دن پاکستان کی ٹیم تین ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ ہو گی۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں