ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ، 2 اہلکار شہید

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں رات گئے فائرنگ کے واقعے میں 2 پولیس اہلکارشہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کانسٹیبلز اشتیاق رانجھا اور بشیر شاہ شمس کالونی کے علاقے میں موٹرسائیکل پر معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے جس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔

سینیئر پولیس افسر نے کہا کہ آئی جے پرنسپل روڈ پر کنسٹرکشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب پولیس کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچی تو اس نے ایگل اسکواڈ کے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں دیکھیں جو موٹرسائیکل سے کچھ فاصلے پر تھیں۔

واقعے کے فوری بعد پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا اور حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

پولیس افسر نے کہا کہ اہلکاروں کی لاشیں ضابطے کی کارروئی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ پولیس اہلکاروں کو کیسے نشانہ بنایا گیا۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈاکٹر مصطفیٰ تنویر نے ڈان کو بتایا کہ پولیس کی ٹیمیں جائے وقوع کا جائزہ لے رہی ہیں اور قاتلوں کی شناخت کے لیے سراغ ڈھونڈ رہی ہیں۔

منبع: ڈان نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں