ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

زرعی شعبے میں ماہ جنوری سے ماہ مارچ کے درمیان11 ارب ڈالر سے زاہد کی برآمدات

زرعی شعبے نے 11 ارب ڈالر سے زاہد کی برآمد ات  کرکے  اپنی تاریخ میں جنوری تا مئی کی سب سے زیادہ برآمدات کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

ترک ایکسپورٹرز اسمبلی (ٹی آئی ایم) کے اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ ماہ ترکی کی برآمدات میں 2020 کے اسی عرصے کے مقابلہ میں 65.5 فیصد کا اضافہ ہوا ، جو 16 ارب 480 ملین 210 ہزار ڈالر رہا ، اور جنوری تا مئی کے عرصے میں 38.3 فیصد کا اضافہ ہوا 85 ارب 219 ملین 653 ہزار ، ڈالر  رہا۔

پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں جنوری تا مئی کے عرصے میں ترکی کی زرعی برآمدات میں 18.2 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور 11 ارب 57 ملین 202 ہزار ڈالر تک آمدنی حاصل کی گئی۔

جنوری تا مئی کے عرصہ میں زرعی شعبے کی برآمدی فروخت پر نظر ڈالیں تو ، جنوری تا مئی 2021 تاریخ کی سب سے زیادہ 5 ماہ کی برآمد کے طور پر ریکارڈ قائم ہوا ہے۔

زرعی شعبے میں  سب سے  زیادہ اناج ، دالیں ، بیج اور ان سے حاصل کردہ مصنوعات برآمدکی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں