ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں فائرنگ سے ایگل سکواڈ کے 2 اہلکار شہید

 اسلام آباد میں نامعلوم افراد نے گشت پر مامور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کر دی، واقعہ میں ایگل سکواڈ کے 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ پولیس نے تحقیقات تیز کر دیں۔

وفاقی دارالحکومت میں رات گئے افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار اسلام آباد کی آئی جے پی روڈ پر گشت پر مامور تھے۔ حملہ آوروں نے کیرج فیکٹری کے قریب پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی، شہدا میں اہلکار بشیر اور اشتیاق شامل ہیں۔

اطلاع ملتے ہیں ڈی آئی جی آپریشنز بھی موقع پر پہنچ گئے۔ میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ تمام شواہد کو اکھٹا کیا جا رہا ہے، جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ وزیرداخلہ شیخ رشید نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے شہدا کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں