ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت:کیمیکل فیکٹری میں آگ لگ گئی،درجنوں ہلاک و زخمی

بھارتی شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

خبر کے مطابق، پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی۔

اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جو جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی۔

امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔

فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیکٹری میں سینیٹائزرز تیار کے جا رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں