ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پبلک سروس کمیشن کااساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کا اعلامیہ جاری

 پبلک سروس کمیشن خیبر پختونخوا نے اساتذہ کی بھرتیوں کے لیے ٹیسٹ کے انعقاد کے حوالے سے اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے کالجوں میں اساتذہ کی بھرتی کےلیے پبلک سروس کمیشن کے ذریعے قابلیت کا ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پبلک سروس کمیشن نے امیدواروں کی بھرتی اکیڈمک نمبروں کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم امیدواروں کی جانب سے ٹیسٹ کے انعقاد کے لیے احتجاج بھی کیا تھا۔

یاد رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے کالجوں میں 19سو اساتذہ کی بھرتی کا اعلان کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں