ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا

اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 11 فلسطینیوں کو حراست میں لیا ، ان میں حماس کے ایک علاقائی سربراہ نادرصفافتہ  بھی شامل ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ، بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج سے وابستہ ایک خصوصی فورس نے مغربی کنارے کے شہر ٹوباس پر چھاپہ مارا اور حماس کے ایک علاقائی رہنما نادرصفافتہ  کو ان  کے گھر سے حراست میں لے لیا  گیا ہے۔

حماس اور اسرائیلی فوج نے نادرصفافتہ  کی حراست سے متعلق ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی فوجیوں  کے  مغربی کنارے کے شہر رام اللہ اور نابلس سے 10 فلسطینیوں کو حراست میں لینے  کے بارے میں اطلاع ملی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں