ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی ایچ اے کو بیواؤں کی زمین زبردستی حاصل کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (ڈی ایچ اے) کو زبردستی زمین حاصل کرنے سے روک دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد کے علاقے سہالہ میں زمین کی ایکوائر کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کی منظوری کے بغیر ڈی ایچ اے براہ راست کیسے زمین ایکوائر کرسکتا ہے؟۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ کلیکٹر، ڈی ایچ اے اور سی ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 21 جون تک فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر نے ڈی ایچ اے کے لیے سہالہ میں 188 کنال زمین ایکوائر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ دو بیواؤں نے ڈی ایچ اے کی جانب سے زبردستی زمین لینے کا نوٹیفکیشن عدالت میں چیلنج کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں