ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نفرت آمیز ویب سائٹس کے خلاف عالمی برادری کاروائی کرے، عمران خان

وزیراعظم  عمران خان  کا کہنا ہے کہ عالمی برادری نفرت انگیز مواد، انتہاپسندی  کا سد باب کرنے  کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پر پاکستانی  عوام کو سخت دھچکہ لگا ہے،  اس گھناؤنے فعل کے خلاف  سخت ترین کاروائی  لازمی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کینیڈین چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نفرت انگیز ویب سائٹس ہیں جو انسانوں میں نفرت پیدا کرتی ہیں، ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، کینیڈا کے وزیراعظم سے یہ معاملہ اٹھایا ہے، کینیڈین وزیراعظم اسلامو فوبیا سے لڑنے کی اہمیت سمجھتے ہیں، ، دیگر عالمی رہنماوَں کی طرف سے اس  معاملے پر موثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے بتایا کہ بعض حلقے ان  ویب سائٹس  کے ذریعے نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کا بٹوارا  کرنا چاہتے ہیں، مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس تک  نہیں، ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے، عالمی برادری آن لائن نفرت انگیزمواد ،انتہا پسندی روکنے کے اقدامات کرے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں