ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں،ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سید خورشید احمد شاہ کے بیٹے سید فرخ احمد شاہ کی
گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ سید خورشید شاہ کی فیملی کے ساتھ جتنی زیادتی ہوئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کے بیان پر ناصر شاہ نے کہا فواد چودھری کس منہ سے سندھ میں بلدیاتی اداروں کو
فعال کرنے کی بات کر رہے ہیں؟ سندھ میں بلدیاتی اداروں نے اپنی مدت مکمل کی ہے اور نئے انتخابات کیلئے
کام شروع ہوچکا ہے۔ کیا عمران حکومت نے پنجاب، کے پی کے اور بلوچستان میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے دیا؟

پی ٹی آئی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو وقت سے پہلے تحلیل کر دیا۔ پنجاب میں عدالت کے حکم پر بلدیاتی
ادارے بحال کئے گئے۔ اس کے باوجود پی ٹی آئی حکومت پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو کام کرنے نہیں دے رہی۔

گورنر راج کی بات کرنا فواد چودھری کی ذہنی پسماندگی کی عکاسی ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو آئین، قانون
اور جمہوری روایات کا کچھ پتا نہیں۔ پی ٹی آئی کے وزراء جو منہ میں آتا ہے وہ بول لیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں