ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: ایران کی فوجی بیس پر حملہ، 3 افراد ہلاک

شام کے مشرقی ضلعے دیر الزور میں اسد فورسز کی صفوں میں شامل پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز  کی بیس پر نامعلوم جنگی طیارے کی طرف سے کئے گئے حملے میں  3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق کل دن کے وقت ،دیر الزور کی عراقی سرحد کی تحصیل البوکمال میں، پاسدارانِ انقلاب ایران  فورسز کی امام علی نامی بیس پر پر فضائی حملہ کیا گیا۔

نامعلوم جنگی جہاز سے کئے گئے حملے میں پاسدارانِ انقلاب ایران فورسز کے  3  افراد ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

تاحال نہ تو ایران کی طرف سے حملے کے بارے میں کوئی بیان جاری کیا گیا ہے اور نہ ہی کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں