ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی و اپوزیشن اراکین کی ایک دوسرے کو گندی گالیاں

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کی تقریر کے دوران حکومت اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے۔ حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی ایک دوسرے کو گندگی گالیاں جبکہ حکومت رکن اسمبلی نے بجٹ کاپی مسلم لیگی ایم این کو دے ماری جس کے بعد معاملہ مزید بگڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی و وزیراعظم عمران خان  کے معاون خصوصی برائے امور کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی علی نواز اعوان  نے بجٹ دستاویز اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی شیخ  روحیل اصغر کو دے ماری۔

اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران وفاقی وزراء اور حکومتی ارکان قومی اسمبلی نے شور شرابا  کیا جبکہ حکومت اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ایک دوسرے کیخلاف جملے بازی کی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی و رکن اسمبلی علی نواز اعوان اورن لیگ کے شیخ روحیل اصغر کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی اور گالم گلوچ بھی کی گئی۔

اس دوران علی نواز اعوان نے بجٹ دستاویز شیخ روحیل اصغر کو دے ماری اس دوران دیگر اسمبلی ممبران ان میں بیچ بچاؤ کرتے رہے تاہم گالیوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں