ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسرائیلی پولیس فلسطینی تحریک پسند الحلوانی کو گرفتار کر کے لے گئی

 اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی تحریک پسند حنادی الحلوانی کو گرفتار کر لیا ۔

مقامی ذرائع کے مطابق، حلوانی مشرقی القدس کے قدیم شہر میں واقع مسجد الاقصی کے باب الاسباط سے گرفتار کی گئیں۔

سوشل میڈیا  پر جاری بعض مناظر میں حلوانی کو متعدد پولیس اہلکاروں نے گرفتار کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جنہیں پولیس زبردستی تھانے لے گئی۔

اس سے پیشتر مسجد الاقصی  میں داخلے پر چھ ماہ کی پابندی کا سامنا کرنے والی الحلوانی آج  پہلی بار حرم شریف میں داخل ہونے کی کوشش میں تھیں کہ انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔

پولیس نے گزشتہ روز  وادی الجوز میں واقع گھر پر بھی چھاپہ مارتے ہوئے ان کے شوہر کو حراست میں لے لیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں