ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاج محل کھلنے کے بعد سیاحوں کی آمد

بھارت کا مشہور سیاحتی مقام تاج محل بدھ کو سیاحوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے جس کے بعد سیاحوں نے اس کا رخ کیا۔ ​حکام نے یومیہ 650 سیاحوں کو تاج محل آنے کی اجازت دی ہے۔ مغل بادشاہ شاہ جہاں نے 17 ویں صدی میں اپنی اہلیہ ممتاز محل کی یاد میں تاج محل تعمیر کرایا تھا جہاں ان دونوں کی قبریں موجود ہیں۔ بھارت کے شہر آگرہ میں واقع اس سیاحتی مقام کو کرونا کیسز میں اضافے کے باعث گزشتہ برس مارچ میں بند کیا گیا تھا۔ بعدازاں، ستمبر میں دوبارہ سیاحوں کو یہاں آنے کی اجازت دی گئی، لیکن رواں برس اپریل میں کرونا کیسز میں ایک مرتبہ پھر تیزی کے بعد تاج محل کو دوبارہ بند کر دیا گیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں