ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صدرروحانی کی اپیل: اپنے ووٹ کا استعمال کریں، دشمن کو خوش ہونے کا موقع نہ دیں

ایران کے صدر حسن روحانی نے عوام سے اپنے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں کل متوقع صدارتی انتخابات میں کمزور شرکت کی خواہش مند ہیں۔

صدر روحانی نے وزارت صحت کے منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں ویڈیو شرکت کی اور تقریب سے خطاب میں عوام سے ووٹ کا استعمال کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے دشمن انتخابات میں کم شرکت کے خواہش مند ہیں لہٰذا آئیے  اپنے ووٹ کا استعمال کریں اور دشمن کو خوش ہونے کا موقع نہ دیں۔ دنیا بھر میں ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ پولنگ اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہر کوئی اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دے۔ کسی بھی ادارے یا معاشرے کو ہمیں ہمارے قومی فریضے کو پورا کرنے سے باز رکھنے کی اجازت نہ دیں۔ گذشتہ ہفتوں میں انتخابات کے ساتھ دلچسپی کم تھی، حالیہ پیش رفتیں اس دلچسپی میں اضافہ نہیں کر سکیں ۔ عوام خود اس کی تلافی کر سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں