ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپال میں شدید بارشیں اور سیلاب،درجنوں افراد لا پتہ

 نیپال میں  شدید بارشوں کے باعث پیدا ہوئے سیلاب کے باعث سات افراد ہلاک اور کم از کم پچاس لا پتہ ہو چکے ہیں۔

 دی ہمالیئن ٹائمز کے مطابق،کٹھمنڈو سے 65 کلومیٹر دور سندھو پالچوک نامی علاقے میں شدید بارشوں کے باعث تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہوئے۔

حکام کا کہنا ہےکہ  سیلاب کے باعث اب تک سات افراد ہلاک اور کم از کم پچاس لا پتہ ہو گئے ۔

دریائے ملامچی پر موجود پل تباہ جبکہ متعدد مکانات بھی زمین بوس ہو چکے ہیں۔

علاقے میں امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں