ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہم لیبیا کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے: میولود چاوش اولو

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے لیبیا کے موضوع پر منعقدہ دوسری برلن کانفرنس سے خطاب میں کہا ہے کہ ہم لیبیا میں امن، سلامتی، استحکام اور خود مختاری کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔

میولود چاوش اولو نے ٹویٹر سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہم نے اقوام متحدہ اور جرمنی کی سربراہی میں جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لیبیا کے موضوع پر منعقدہ  دوسری برلن کانفرنس میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم لیبیا کے امن و استحکام اور خودمختاری کے ساتھ تعاون کرنا جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ اور جرمنی کی سربراہی میں ترکی سمیت عالمی کرداروں کی  شرکت سے دوسری لیبیا کانفرنس میں لیبیا میں استحکام و سلامتی کے موضوعات پر بات چیت کی گئی۔

لیبیا بحران کے سیاسی حل کے لئے پہلی دفعہ یہ کانفرنس 19 جنوری 2020 میں منعقد ہوئی ۔ دوسری کانفرنس میں لیبیا سے صدارتی کونسل کے سربراہ محمد المنفی اور وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ ،ترکی کے  وزیر خارجہ  میولود چاوش اولو اور لیبیا سے متعلقہ بعض دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں