ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئل ٹینکرزکی ہڑتال، مختلف شہروں میں پٹرول بحران کا خدشہ

کراچی: آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے جس کے بعد ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مطالبات کی عدم منظوری کی وجہ سے آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی ہے اور ہڑتال کے باعث ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل معطل ہے، جب کہ مختلف شہروں میں پٹرول بحران پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کنہا ہے کہ حکومت سے مطالبات کی منظوری کے لئے وقت مانگا تھا، حکومت نے مطالبات مانے نہ ہی ملنے کا وقت دیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ انکم ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے 2 فیصد کی جائے، انکم ٹیکس ود ہولڈنگ ایجنٹ ریٹ میں بھی ایک فیصد کمی کی جائے، آئل کمپنیوں کو 15 دن میں ادائیگی کا پابند کیا جائے، اور غیر قانونی لوڈنگ کی روک تھام یقینی بنائی جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں