ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوئی ناردرن کی گیس قیمت 37 فیصد بڑھانے کی درخواست

لاہور: سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس کی قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن گیس کمپنی (ایس این جی پی ایل) کی جانب سے گیس قیمت میں37 فیصد اضافے کی درخواست پر عوامی سماعت کی، صارفین نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرنیکا مطالبہ کردیا۔ سوئی ناردرن نے موقف اختیار کیا کہ اگر قمیت نہ بڑھی تو کمپنی کو نقصان ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سماعت کے بعد اوگرا کے چیئرمین مسرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ کریں گے، گیس کمپنیاں سال میں دو مرتبہ قیمتوں میں ردوبدل اور نظرثانی کیلیے درخواست دے سکتی ہیں، غریب لوگوں کو سستی گیس دے رہے ہیں سردیوں میں سلیب تبدیل ہونے سے گیس کا بل بڑھ جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں