ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آرمینیا: نکول پاشینیان کی پارٹی انتخابات کی فاتح

آرمینیا میں منعقدہ قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کے حتمی نتائج کی رُو سے نکول پاشینیان کی پارٹی  53.91 ووٹوں کے ساتھ انتخابات کی فاتح قرار پائی ہے۔

آرمینیا انتخابی کمیشن کے سربراہ ٹگران موکوچیان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ” 12 لاکھ 81 ہزار 997 ووٹروں نے ووٹ ڈالے۔ انتخابات میں شرکت کی شرح  49.39 فیصد رہی۔  انتخابات سے قبل مستعفی لیکن عبوری وزیر اعظم نکول پاشینیان کی "سول سمجھوتہ” پارٹی 53.91 فیصد ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہی ہے”۔

اس کے بعد سابق صدر رابرٹ کوچاریان کی ” آرمینیا اتحاد” پارٹی  21.09 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوسرے اور سابق صدر اور وزیر اعظم سرژ سارکیسیان کی ” وقار اتحاد” پارٹی 5.22 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی ہے۔

واضح رہے کہ موکوچیان نے گذشتہ ہفتے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ غیر سرکاری نتائج کی رُو سے نکول پاشینیان کی ” سول سمجھوتہ” پارٹی  نے تنہا حکومت بنانے کے لئے ووٹوں کی مطلوبہ تعداد حاصل کر لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں