ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پکاسو کی مسروقہ تصویر یونان سے برآمد کر لی گئی

یونان میں نو سال پہلے ہسپانوی مصور پابلو پیکاسو اور ہالینڈ کے آرٹسٹ پیئٹ مونڈریان کی چوری ہونے والی دو  تصاویر مل گئی ہیں۔

پولیس کو یہ تصاویر دارالحکومت ایتھنز کے قریب ایک گودام سے ملی ہیں ان میں سے ایک تصویر میں دنیا کے معروف ترین مصور پیکاسو نےسن انیس سو انتالیس میں کیوبا کی ایک خاتون کو خوبصورت انداز میں عکس بند کیا تھا۔

دوسری پینٹنگ میں ہالینڈ کے مصور مونڈریان نے سن انیس سو پانچ میں ایک پون چکی کو  تخلیق کیا تھا۔

پولیس نے فروری میں ان فن پاروں کی تلاش دوبارہ شروع کردی تھی کیونکہ ماہرین کے مطابق پیکاسو کی یہ نایاب پینٹنگ ابھی تک فروخت نہیں کی گئی، اس لیے امکان ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ تصاویر یونان میں ہی موجود ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں