ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہزاد اکبر کی لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سے ملاقات پر سوالات اٹھ گئے

لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان پانچ جولائی کو ریٹائرہو رہے ہیں اور ان کی جگہ نئے چیف جسٹس امیر بھٹی ہوں گے اور وہ چھ جولائی کو چارج سنبھالیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں وزیراعظم کے مشیر داخلہ احتساب امور بیرسٹر شہزاد اکبر دکھائی دے رہے ہیں اور وہ لاہور ہائیکورٹ کے نئے چیف جسٹس سے ملاقات کرنے کے بعد واپس جارہے ہیں ۔ میڈیا نمائندگان کو خبر ملی تو وہ شہزاد اکبر سے بات چیت کیلئے چیف جسٹس کے دفتر کے باہر جا پہنچے تاہم جب وزیراعظم کے مشیر باہر آئے تو صحافیوں نے انہیں گھیر لیا ۔

صحافی نے شہزاد اکبر سے صحافی سے سوال کیا کہ آج کی ملاقات کس سلسلے میں ہوئی جس پر شہزاد اکبر سوالات سے بچتے ہوئے گاڑی تک جانے میں تیزچلتے رہے، گاڑی میں بیٹھنے سے قبل انہوں نے مختصر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” میں تو صرف ان کو مبارک باد دینے کیلئے آیا تھا “۔

شہزاد اکبر کی نئے چیف جسٹس سے ملاقات پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے سوالات اٹھائے جارہے ہیں۔

شہزاد اکبر کی ملاقات پر سینئر خاتون صحافی اور اینکر پرسن غریدہ فاروقی بھی میدان میں آئیں اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ”حکومتی عہدیدار کی جج سے ملاقات اور جج کی حکومتی عہدیدار سے ملاقات ، دونوں باتیں ہی مکمل قابلِ اعتراض اور قطعی غلط کردار۔ اپنے اپنے منصب اور حلف کی خلاف ورزی۔ لیکن چھوڑئیے، رہنے دیجیے، نیا پاکستان ہے صاحب۔۔۔“

شمع جونیجو نے لکھا کہ شہزاد اکبر سے ملاقات کرکے لاہور ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس نے خود کو متنازعہ بنا دیا ہے ہمیں کُچھ نہیں پتہ کہ شہزاد اکبر دھمکی دینے گی، لالچ دی، یا کوئی ویڈیو دکھائی یہ بات اب چیف جسٹس کے فیصلے بتائینگے کہ وہ اس “مُبارکباد” کے بعد کتنے کمپرومائزڈ ہوئے ہیں

 

سینئر صحافی مرتضیٰ سولنگی نے لکھا کہ شہزاد اکبر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو کس بات کی مبارک باد دینے گئے تھے؟

صحافی اسد علی طور نے لکھا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی اوراے آر یو کے چئیرمین، سیاسی مخالفین کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں کیسز بنوانے میں متحرک، سابق سی سی پہ او لاہور عمر شیخ کی بیک کرنے والے اور ملک ریاض سے ڈیل کرنے والے نے آج چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کی۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں