ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی یونین نے سفری پابندیاں نرم کر دیں

یورپی یونین کے رکن ملکوں میں کووڈ ویکسین سرٹیفیکیٹ حاصل کرنے والے افراد کے لیے سفری پابندیاں نرم کر دی گئی ہیں۔

اس کا اطلاق آج یکم جولائی سے ہوا ہے۔ یورپی یونین کا "کیو آر کوڈ” ویکسین لگوانے کے بعد ڈیجیٹل صورت میں دستیاب ہے۔

اس کوڈ کا مطلب اس بات کی تصدیق ہے کہ مذکورہ فرد کو یورپی یونین کی منظور شدہ ویکسین لگائی گئی ہے۔

منظور شدہ ویکسین میں بائیون ٹیک فائزر، ایسٹرا زینیکا، موڈیرنا اور جانسن اینڈ جانسن شامل ہیں۔

اس وقت یونین کے 27 میں سے 21 ممالک نے اس سرٹیفیکیٹ کو تسلیم کر لیا ہے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے مہلک ویریئنٹ ڈیلٹا کے ممکنہ پھیلاؤ کے حوالے سے رکن ممالک اور یونین میں تشویش پائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں