ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بغداد:امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا

عراقی دارالحکومت بغداد میں متعین امریکی سفارت خانے پر محو پرواز ایک ڈرون کو امریکی فوج نے مار گرایا ۔

اناطولیہ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نامعلوم عہدےدار کا کہنا تھا کہ  بغداد میں متعین امریکی سفارت خانے پر بعض ڈرون محو پرواز دکھائی دیئے گئے جنہیں امریکی فوج نے میزائل نظام کے ذریعے مار گرایا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد کے گرین زون کے قریب امریکی سفارت خانے میں  ممکنہ ڈرونز حملوں کے خلاف میزائل نظام نصب ہے۔

گزشتہ روز بھی صوبہ الانبار میں واقع امریکی فوجی اڈے "عین الاسد” پر راکٹ حملہ کیا گیا تھا۔

امریکہ کے خلاف عراق میں حملوں کے پس پردہ ایرانی نواز شیعہ ملیشیا بتائی جاتی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں